Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
مینو << واپس ہوم نیۓ مضامین سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سب سے زیادہ ریٹ کیۓ جانے والے
دانش مندي كا راستہ- (آخرت)
مصنف: مولانا امين احسن اصلاحي  پوسٹر: student affairs
ہٹس: 1272 ریٹنگ: 0 (0 ووٹ) تاثرات: 0 تادیخ اندراج:   25 جنوری 2009 اس مضمون کو ریٹ کریں

غور كيجيے تو يہ حقيقت بھي آپ پر واضح ہو گيكہ اس طرح كے اہم اور دور رس نتايج ركھنے والے امور ميں ظن غالب كي رہنماي كافي ہے-ايك عظيم بند جس ميں شگاف پڑنے سے پورا شہر خطرے ميں پڑ سكتا ہو ہماري توجہ كا طالب اسي وقت نہيں ہو گا جب اس ميں شگاف پڑ جاے بلكہ عاقل لوگ اس طرح كے معاملات ميں بہت پہلے سے چوكنے رہتے ہيں- آخرت كا معاملہ ايك نہايت اہم بلكہ اس پوري كاينات كا سب سے اہم معاملہ ہے-اس كے حق ميں جو دلايل قرآن اور دوسرے صحيفوں ميں بيان ہوے ہيں وہ ناقابل ترديد ہيں- زيادہ سے زيادہ كوي شخص كچھ كہ سكتا ہے تو يہ كہ سكتا ہے كہ اس پر اس كو اس طرح كا يقين نہيں ہے جس طرح كا يقين آنكھوں ديكھي چيز پر ہوتا ہے- اگر اس طرح كا يقين نہيں ہے تو نہ ہو' يہ ديكھنا چاہيے كہ كيا وہ پوري قطيعت كے ساتھ كہ سكتا ہے كہ آخرت نہيں ہے - ظاہر ہے كہ يہ دعوي كوي بھي نہيں كر سكتا- ايسي صورت ميں دانش مندي كا تقاضا كہ آدمي موازنہ كرے كہ دونوں راہوں ميں سے سلامتي كي راہ كون سي ہے- يہ كہ آدمي فكر آخرت كو بالاے طاق ركھ كر اپني خواہشوں كي پيروي ميں زندگي گزارے اور اس بحث ميں نہ پڑے كہ مرنے كے بعد كيا ہو گا يا يہ كہ آخرت كو مان كر ' جزا اور سزا كو پيش نظر ركھتے ہوے' زندگي گزارے اگر چہ اس كے ليے اس كو اپني بعض خواہشوں كي قرباني بھي ديني پڑے- غور كيجيے تو دانش مندي كا تقاضا يہي ہے كہ آدمي يہ دوسري راہ اختيار كرے اس ليے كہ پہلي صورت اختيار كرنے ميں ايك ابدي اور دايمي خطرہ مضمر ہے اور فايدہ اس كے سوا كچھ نہيں كہ آپ اپنے زعم كے مطابق اپني خواہشوں كے مطابق زندگي گزارنے كے ليے آزاد ہوں گے اگرچہ ان كا پورا ہونا آپ كے ارادے پر منحصر نہيں ہے- برعكس اس كے اس دوسري راہ ميں كوي خطرہ نہيں ہے- اگر آخرت ہوي تب تو ابدي بادشاہي حاصل ہو گي اور اگر منكرين كے خيال كے مطابق نہ ہوي تو نقصان كيا ہو گا؟ زيادہ سے زيادہ يہي تو كہ اس فاني زندگي ميں چند فاني خواہشوں كي قرباني ديني پڑي اور ان كا پورا ہونا بہي اپنے اختيار ميں نہيں بلكہ كسي اور ہي كے اختيار ميں تھا- تدبر قرآن سورہ جاثيہ آيت ٣٢ كا كچہ حصہ- تفصيل كے ليے ديكھيے- جلد نمبر ٧

 
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker