Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
مینو << واپس ہوم نیۓ مضامین سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سب سے زیادہ ریٹ کیۓ جانے والے
خوابوں کی تعبیر تک
مصنف:   پوسٹر: Admin
ہٹس: 3607 ریٹنگ: 10 (2 ووٹ) تاثرات: 2 تادیخ اندراج:   2 ستمبر 2005 اس مضمون کو ریٹ کریں

بہت سال پہلے ایک انگلش فلم میں دو شعر سنے تھے جن کا مفہو م کچھ اس طرح سے ہے : "پہاڑوں کی بلندیاں ہوں ، دریاؤں کی گہرائیاں ہوں یا قوس قزح کی دوریاں سب تک پہنچو یہاں تک کہ تم اپنے خوابوں کو پا لو" اس مفہوم نے مجھے اس وقت بھی متاثر کیا تھا اور اس پیغام میں میرے لیے آج بھی کشش باقی ہے۔ میرے خیال میں زندگی کا اصول یہی ہونا چاہیے کہ انسان کوشش اور تلاش کبھی ترک نہ کرے ، بار بار کوشش کر ے اور مایوسی کو قریب بھی نہ پھٹکنے دے اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے دشت و صحرا سب چھان مارے۔ اگر کسی کو یہ چیز حاصل ہے تو یقینا اسے ایک بڑا سرمایہ حاصل ہے ۔ آپ نے پہاڑ ی نالے تو دیکھے ہو ں گے ، وہ کس مستقل مزاجی اور تسلسل سے بہتے رہتے ہیں۔ چھوٹے بڑے ، صاف نوکیلے ، نرم سخت ہر طرح کے پتھر ان کا راستہ روکتے ہیں لیکن وہ سب کے بیچوں بیچ اپنا راستہ بناتے چلے جاتے ہیں۔ یہی حال اس انسان کا ہونا چاہیے کہ جس کے سامنے کوئی مقصد ہو۔ ہر طرح کے حالات اس کا راستہ بھی یقینا روکیں گے لیکن اسے بھی بہر حال ان حالات کے بیچوں بیچ سفر جاری رکھنا چاہییے۔ خواب دیکھنا ایک بڑی چیز ہے لیکن ان خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ان تھک محنت کر نا اور بھی بڑی چیز ہے لیکن اگر ان تھک اور مخلصانہ محنت کے باوجود خواب پورے ہوتے نظر نہ آئیں تو پھر اللہ کی رضا پر راضی رہنا یقینا سب سے عظیم ترہے ۔ عین ممکن ہے کہ جیتے جی اپنے خوابوں کی تعبیر ہمارا مقدر نہ ہو ایسے میں ہمیں اس شعر کا مصداق ہونا چاہیے دست از طلب ندارم تا کام من براید یا تن رسد بجاناں یا جاں ز تن براید میں اپنے مقصد کے حصول تک کبھی چین سے نہ بیٹھوں گایا تو محبوب کو حاصل کر لوں گا اور یا پھر اسی کوشش میں جان دے دوں گا۔ (شہزاد سلیم ۔ ترجمہ، محمد صدیق بخاری)

 
تاثرات
EnslavedSpirit
Good !!!
naeemgee
Its really a admiring quote, we need to communicate this and other inspiring motivating quotes to explore the God gifted inner strengths, via each & every media. It can help peoples to get rid all of frustrations of thier circumtances.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker