سونا پہننے کی تاویل
Question asked by .. Posted on: Tuesday, April 15, 2008 - Hits: 647
|
سوال
اگر کوئی شخص تمام تر دینی و دنیاوی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد سونے کا کوئی لاکٹ یا انگوٹھی وغیرہ اس نیت سے پہنے کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ اس پر اس کے رب کا اکتنا احسان ہے تو کیا اس کا یہ عمل جائز ہے ؟
|
|
|
جواب
قرآن مجید نے اسراف، تکبر اور دولت کی نمائش سے روکا ہے۔ حضور صلى اللہ عليہ وسلم نے اس کو سامنے رکھ کر لوگوں کو سونا اور اس طرح کی چیزیں پہننے سے منع فرمایا، یہ پيغمبر صلى اللہ عليہ وسلم کی تعلیم اور ہدایت ہے اور اس میں بڑی حکمت ہے۔ اس کو پیش نظر رکھنا چاہيے اور طرح طرح کے تاویلیں کرکے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہيے۔
علامہ جاوید احمد غامدی ترتیب و تہذیب، عمر فاران بخاری
|