Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Topic initiated on Saturday, November 3, 2007  -  7:57 AM Reply with quote
نۓ اور اہم ترین کورس میں خوش آمدید


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اسٹڈنگ اسلام ویب سائٹ کے نۓ کورس " نماز" میں کورس کا موڈیریٹر (Moderator) آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہے۔ عبادات میں سب سے اہم عبادت یعنی " نماز" کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں یہ کورس ان شاء اللہ آپ کا بہت مددگار ثابت ہو گا۔
کورس کے مطالعے کے دوران میں جب بھی کوئی دقت پیش آئے تو آپ بلا جھجک مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس فورم اور ای میل کے ذریعے بھی اور اگر ضرورت ہو تو بذریعہ فون نمبر (00923454070493) بھی۔
تعلیم و تعلم کے اس سفر میں اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور علم کے ساتھ ساتھ عمل کے لیے بھی اس کی توفیق ہمارے شامل حال رہے۔ آمین ثم آمین۔

Edited by: ibrahim on Saturday, November 10, 2007 5:05 AM
rabiaa

PAKISTAN
Posted - Monday, November 12, 2007  -  9:18 AM Reply with quote
Assalamlkum sir
thanx for welcomeing us
main apni namaz drust karna chati thi is liye is course ko join kia or yeh sub itna accha laga k main bata nahi sakti . waqi jis traqiay say aap nay her aik hawalay say byan kia hai wo bohat qabil-e-tarif hai
rabiaa

PAKISTAN
Posted - Monday, November 12, 2007  -  9:36 AM Reply with quote
is k ilwa sir kuch sawal hain maray zehan main plz un ka reply kar dain
Who is danyal?
What is prohat
Page number 3 last line

Hanifi namaz kia hoti hai
On page number 4 there is a sentence about namza

Sir mujhay is ka matlab amjh nahi aya coz hum log to namaz main jootay utranay ko tarjeeh daitay hain
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Friday, November 16, 2007  -  10:19 AM Reply with quote
وعلیکم السلام محترم دینی بہن
تعریف کا بے حد شکریہ۔

آپ کے سوال کے جواب میں تاخیر ہوئی ، بہت معذرت خواہ ہوں۔

دانیال اصلا ایک نبی کا نام ہے جن کا ذکر بائیبل میں آیا ہے۔ ماڈیول میں اس کا ذکر بائیبل ہی کے حوالے سے ہوا ہے کیونکہ یہ بائیبل کی کتابوں میں سے ایک کتاب ہے۔

پروہت ہندو مذہب میں ایک مذہبی پیشہ / کام ہے۔ آپ یوں سمجھیے کہ ہمارے مولوی صاحب کی طرح نکاح و جنازہ وغیرہ پڑھانے والے صاحب ہیں مگر ہندو مذہب میں۔

"حنیفی نماز" والا جملہ اس طرح پڑھیں:
"جبکہ عبادت گزار حنیفی ، نماز سے فارغ ہو چکا تھا" اور "حنیفی " ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جو نبی ۖ کی آمد سے قبل ابراہیم علیہ السلام کے دین کے پیرو کار تھے۔

"یہودیوں کے برخلاف تم نماز میں جوتے اور موزے پہنے رہو" کی حدیث میں ایک طرف تو "یہودیوں کی مخالفت" پیش نظر تھی جس کی آج ضرورت نہیں اور دوسری طرف اس حدیث کو اس پس منظر میں دیکھیں جب مساجد میں قالین تو کیا صفیں / چٹائیاں بھی نہیں بچھی ہوتی تھیں۔

امید ہے کہ آپ کو تمام سوالوں کا اطمینان بخش جواب مل گیا ہو گا۔
rabiaa

PAKISTAN
Posted - Wednesday, November 21, 2007  -  5:29 AM Reply with quote
assalamolkum sir
thanks alot for ypur answers
mujhay apnay tamam sawalon k jawab mil gay hain Allah aap ko jaza day
aslam_jadodiya

INDIA
Posted - Monday, August 16, 2010  -  7:36 PM Reply with quote
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
میں جند سوالات کرنا چاہونگا
نماز کیا ہے اور کیؤں ہے؟

کیا نماز کا کوئی متبادل ہو سکتا ہے؟
کیا ہم نماز اپنی مرضی سے یعنی اپنی مرضی کی تسبیحات سے پڑھ سکتے ہیں؟
آپ لوگوں نے یہاں کسی ماڈیول کی بات کہی تھی ،،، مجھے پتہ نہیں وہ کہاں ہے ورنہ پڑھ کر سوال کرتا،،،
جزاک اللہ
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Monday, August 23, 2010  -  6:38 PM Reply with quote
w salam
aap ko juld hi URDU main type kr k jwab don ga. Pl wait 1 ya 2 din. Jzakallah
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Tuesday, August 24, 2010  -  5:34 AM Reply with quote
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ
آپ کے سوالات کے جوابات حسب ذیل ہیں:
نماز کیا ہے اور کیوں ہے؟
صاحب 'میزان' کے الفاظ میں:
"اسلام کی عبادات میں اہم ترین عبادت نما زہے۔ دین کی حقیقت ، اگر غور کیجیے تو معبود کی معرفت اور اُس کے حضور میں خوف و محبت کے جذبات کے ساتھ خضوع و تذلل ہی ہے۔ اِس حقیقت کا سب سے نمایاں ظہور پرستش ہے۔ تسبیح و تحمید ، دعا و مناجات اور رکوع و سجود اِس پرستش کی عملی صورتیں ہیں۔ نماز یہی ہے اور اِن سب کو غایت درجہ حسن توازن کے ساتھ اپنے اندر جمع کر لیتی ہے۔ " (ص 263)

کیا نماز کا کوئی متبادل ہو سکتا ہے؟
نہیں ، نماز کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

کیا ہم نماز اپنی مرضی سے یعنی اپنی مرضی کی تسبیحات سے پڑھ سکتے ہیں؟
"نماز کے اذکار درج ذيل ہيں :

نماز شروع کرتے ہوئے اَللّٰهُ اَکْبَرُ کہا جائے ،

فيام ميں سورہ فاتحہ کی تلاوت کی جائے ، پھر اپنی سہولت کے مطابق باقی قرآن کے کچھ حصے کی تلاوت کی جائے ،

رکوع ميں جاتے ہوئے اَللّٰهُ اَکْبَرُ کہا جائے ،

رکوع سے اٹھتے ہوئے سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہا جائے ،

سجدوں ميں جاتے اور اُن سے اٹھتے ہوئے اَللّٰهُ اَکْبَرُ کہا جائے ،

قعدے سے قيام کے لئے اٹھتے ہوئے بھیاَللّٰهُ اَکْبَرُکہاجائے ،

نماز ختم کرنے کے لئے : اَلسَّلَامُ عَليْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ کہاجائے۔

اَللّٰهُ اَکْبَرُبر (اللہ سب سے بڑا ہے) سمع اللّٰه لمن حمده (اللہ نے اُ س کی بات سن لی جس نے اُس کی حمد کی) ا ور السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ (تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو) امام ہميشہ بالجہر ، يعنی بلند آواز سے کہے گا۔ مغرب اور عشا کی پہلی دو رکعتوں ميں اور فجر ، جمعہ اورعيدين کی نمازوں ميں قرا ء ت بھی بلند آواز سے کی جائے گی۔ مغرب کی تيسری اور عشا کی تیسری اور چوتھی رکعت ميں يہ ہميشہ سری ہوگی۔ظہر اور عصر کی نمازوں ميں بھی يہی طريقہ اختيار کیا جائے گا۔اِن کی چاروں رکعتوں میں قراء ت سری ہو گی۔

نماز کے لئے شريعت کے مقرر کردہ اذکار يہی ہيں۔ اِن کی زبان عربی ہے اور نماز کے اعمال ہی کی طرح یہ بھی اجماع اور تواتر عملی سے ثابت ہيں۔اِن کے علاوہ نماز پڑھنے والا جس زبان ميں چاہے ، تسبيح و تحمید اوردعا ومناجات کی نوعيت کا کوئی ذکر اپنی نماز ميں کرسکتا ہے۔" (میزان ، ص 3-292)
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
samansagheer

PAKISTAN
Posted - Thursday, April 7, 2011  -  5:55 AM Reply with quote
Assalam-o-Alaikum
mjy ap sy pochna tha kh jo quiz test hna h wh jo site ki traf sy diya gya syllabus hai usi main sy hoga ya kch question syllabus k ilawa b a skty hain pls mjy is bary main agah karin
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Saturday, April 9, 2011  -  5:31 AM Reply with quote
wa alaikum us slaam dear sister

jee zyada tur Qs to usi material main sai hi hota hai aap ko purhnay k liyay milta hai tahum 1-2 Qs aap k Feham pr bhi mubni ho saktay hain.

behan! aap bai fikar ho kr Quiz krain ye aasan hi hotay hain. han 1-2 bar course ko zror purhain paper sai pehlay!!
samansagheer

PAKISTAN
Posted - Monday, April 11, 2011  -  3:03 AM Reply with quote
Assalam-o-Alaikukm
bht shukriya mjy malomat sy agah krny ka main bht confuse thi k pta nahin kaisy questions hn gain.INSHAALLAH main jald hi quiz test don gi
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Wednesday, April 13, 2011  -  3:54 PM Reply with quote
w slaam
u r welcome
awr BEHTAR result lai kr aain Ub !!!
princeofryk

PAKISTAN
Posted - Wednesday, January 15, 2014  -  11:51 PM Reply with quote
AOA
Dear Sir,
Mien ny is course ko join kiya hai lekin kuch swalat meray zehan mien hain. Meharbani farma kar unkay jawab dijyega.
Ap sb log kis firqay say talluq rakhtay hain.
Matlab dioband, barailwi, ahl-e-hadith ya koi ???
TariqRaheel

PAKISTAN
Posted - Wednesday, January 7, 2015  -  4:08 AM Reply with quote
ماڈیول کہاں دستیاب ہوتے ہیں؟
mufarooq

SAUDI ARABIA
Posted - Monday, August 31, 2015  -  7:00 PM Reply with quote
Asslamu alaykum sir,
By the will of God i have completed my course of NAMAZ.what about the final result?
It was a fantastic and informative course,you prepared it very well but if you dont mind some questions were confusing in their very nature.Another thing, the two chapters about namaz , aamal and azkar were so brief,I have to read Mr,Ghamdi' book MEZAN,so,can you add more material in these two chapters? MUHAMMAD UMAR FAROOQ
KSA

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker