Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشرتی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

طلاق دینے کا صحیح طریقہ
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  1 اگست 2009  - ہٹس: 3295


سوال:
طلاق دینے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

جواب:
دین میں طلاق دینے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ایک طلاق دی جائے اور اس کے بعد جو عدت کا کم و بیش تین مہینے کا زمانہ ہے، اس کو گزرنے دیا جائے۔ اگر اس کے دوران میں رائے بدل گئی تو آپ رجوع کر لیں۔ اس کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں، رجوع کر لینا ہی کافی ہے۔ اگر تین مہینے گزر گئے تو آپ سے آپ طلاق واقع ہو جائے گی۔ اور یہ ایک ہی طلاق ہے، اس کے بعد بیوی بھی آزاد ہے اور آپ بھی آزاد ہیں۔ اگر کبھی دوبارہ نکاح کرنے کا خیال ہوتا ہے تو نکاح ہو جائے گا۔ دین میں طلاق دینے کا یہ طریقہ ہے۔ دو طلاقیں دینا، تین طلاقیں دینا، وقفے وقفے سے طلاق دینا، یہ کوئی چیز نہیں ہے۔ نہ یہ قرآن میں بیان ہوا ہے، نہ یہ پیغمبر نے بیان کیا ہے۔ حضورؐ کے زمانے میں یہ کام بعض احمقوں نے کیا تو آپؐ نے بہت غصے سے یہ کہا کہ میں موجود ہوں اور لوگ اللہ کی کتاب سے کھیل رہے ہیں۔ طلاق دینے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ جب بھی طلاق دینی ہو ایک طلاق دیں۔ اگر آپ نے ایک طلاق دی اور پھر واپس لے لی تو اس کے بعد پھر کبھی زندگی میں لڑائی ہوتی ہے تو آپ کو دوسری مرتبہ طلاق دینے کا حق ہے۔ دوسری طلاق دے کر بھی آپ نے واپس لے لی تو پھر تیسری طلاق دینے کا حق ہے جو کہ پھر واپس نہیں لی جا سکتی۔ طلاق کا یہ مطلب ہے، یہ مطلب نہیں کہ آپ ایک ہی دفعہ کھڑے ہو کر کہہ دیں کہ طلاق، طلاق ، طلاق۔ یہ بالکل احمقانہ بات ہے۔



جواب،جاوید احمد غامدی

ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker