Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > متفرقات
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

آخری نبی
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  30 جون 2009  - ہٹس: 1720


سوال:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری پیغمبر ہونے کی قرآن میں کیا دلیل ہے جبکہ عیسائی حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آخری نبی کہتے ہیں۔

جواب:
قرآن مجید میں صریح الفاظ میں یہ کہا گیا ہے کہ حضور خاتم النبیین ہیں۔ قرآن نے اس میں بہت کمال یہ کیا ہے کہ 'خَاتَمَ النبیین' کہا ہے، 'خَاتِمَ النبیین' نہیں کہا۔ اور کسی تاویل کی گنجایش نہیں رہنے دی۔ 'خَاتَمَ النبیین' کا مطلب ہے ، نبیوں کی مہر۔ مہر یا تو Seal ہوتی ہے یا Stamp ہوتی ہے۔ آپ Seal کے معنی میں لیں گے تب بھی نبوت ختم ہوگئی۔ stamp کے معنی میں لیں گے تب بھی ختم ہوگئی۔ اس لیے کہ پھر یہ سوال پوچھا جائے گا کہ اگر بعد میں کوئی آیا ہے تو اس کی نبوت کی تصدیق حضور صلى اللہ عليہ وسلم سے دکھا دیجیے۔ حضور صلى اللہ عليہ وسلم نے کسی آنے والے کی تصدیق نہیں فرمائی، لہٰذا آپ پر نبوت کا دروازہ بند ہوگیا ہے۔


جہاں تک عیسائیوں کا حضرت عیسیٰ کو آخری نبی قرار دینے کے معاملہ ہے تو اس بات کی تردید خود سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اپنی زندگی میں ہی کرتے نظر آتے ہیں۔ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی انجیل ہمارے پاس موجود ہے۔ اس میں وہ جگہ جگہ فرماتے ہیں کہ ''میرے بعد آنے والا مددگار ''،'' میرا اس میں سے کچھ بھی نہیں ہے''، ''دیکھو میں جا رہا ہوں اور دنیا کا سردار آنے والا ہے''۔ وہاں تو ختم نبوت کی کوئی آیت ہی نہیں ہے۔




جاوید احمد غامدی

ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker