Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشرتی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

غسل لازم کیوں؟
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  30 جون 2009  - ہٹس: 286


سوال:
ہم بستری کرنے کے بعد غسل ہی کرنا کیوں لازم ہے۔ صرف مطلوبہ اعضا کو دھو لینا ہی کافی کیوں نہیں ہے؟

جواب:
پورے کا پورا دین تطہیر اور تزکیے پر مبنی ہے۔ ہمارے دین کا مقصد ہی یہ ہے کہ لوگوں کو جسمانی، نفسی، روحانی، عقلی، علمی ہر لحاظ سے پاک رکھا جائے۔ انسان اپنی عقل سے اس کا فیصلہ آسانی سے نہیں کر سکتا کہ یہ پاکیزگی کس درجے کی ہونی چاہیے اور کس معاملے میں کتنی ہونی چاہیے،۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی شریعت میں اس کے آداب اور حدود مقرر کر دیئے ہیں۔ بعض معاملات میں اتنا ہی کافی ہے کہ آپ اپنے اعضا کو دھو لیں اور بعض معاملات میں اللہ تعالیٰ نے پورے جسم کو اچھی طرح دھونا لازم کیا ہے۔ انسان چونکہ ایک حیوانی مرحلے سے گزرتا ہے اور یہ بہیمیت اس کے پورے کے پورے جسم کا حصہ بن جاتی ہے تو غسل ہی درحقیقت اس کو اس سے نکال کر صحیح انسانی سطح پر لاتا ہے۔




جاوید احمد غامدی

ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker