Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشرتی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

قوم کے اجتماعی ضمیر کو بیدار کرنا
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  14 جون 2009  - ہٹس: 418


سوال:
قوم کے اجتماعی ضمیر کو بیدار کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟

جواب:
قوم کے اجتماعی ضمیر کو بیدار کرنے کا بنیادی طریقہ تعلیم ہے۔ تعلیم سے مراد صرف formal تعلیم نہیں ہوتی۔ بچوں کی تعلیم کا اہتمام کیجیے، قوم کو عمومی طور پر educate کیجیے۔ سیمینار کیجیے، مذاکرے کیجیے، رسائل نکالیے۔ یہی طریقے ہیں جو دنیا میں عام ہوئے ہیں اور اب تو بہت ذرائع پیدا ہو گئے ہیں۔ انٹرنیٹ کی غیر معمولی سہولت پیدا ہوگئی ہے۔ بہت سے چینلز وجود میں آگئے ہیں۔ مسلمانوں کے اندر جن لوگوں کو اپنی قوم کو بیدار کرنے کے لیے کچھ داعیہ محسوس ہوتا ہے، وہ لوگ اپنے سب کے سب وسائل مجتمع کر کے ان چیزوں پر لگا دیں اور ان بے ہودگیوں میں نہ پڑیں جن میں وہ پڑے ہوئے ہیں تو اس قوم کے ضمیر کو بیدار کرنے کی جدوجہد کی جاسکتی ہے۔ لیکن پہلے یہ ضروری ہے کہ آپ دیکھیں کہ کیا چیزیں ہیں جو قوم کو بتانی ہیں۔ اس وقت تو صورت حال یہ ہے کہ ہر آدمی تشدد، مذہبی منافرت، فرقہ بندی، دوسروں پر چڑھ دوڑنے، خواب دیکھنے، بغیر تیاری کے دنیا پر پِل پڑھنے کی تعلیم دے رہا ہے۔ پہلے آپ حقیقت پسندانہ طریقے سے یہ طے کیجیے کہ قوم کو بتانا کیا ہے؟ جب وہ باتیں آپ طے کر لیں تو اس کے بعد پھر بتانے کے ذرائع بہت ہیں۔

Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker