Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
عبادات
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
غیر محرم کے ساتھ حج
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:
16
اکتوبر
2008
- ہٹس: 923
سوال:
کیا عورت غیر محرم کے ساتھ حج پر جا سکتی ہے یا اکیلے بھی حج کر سکتی ہے؟
جواب:
اصل میں حج اور غیر حج کا کوئی مسلہ نہیں ہے، حضور صلى اللہ عليہ وسلم نے یہ بات بیان فرمائی کہ خواتین جب بھی لمبے سفر پر جائيں تو ان کو ایک محفوظ ماحول کے اندر رہنا چاہيے اور وہ اپنے کسی محرم، عزیز کو ساتھ لے ليں تاکہ ان کے بارے میں کوئی فتنہ نہ پیدا ہو جائے۔ اسلام چونکہ خاندانی معاشرت کا داعی ہے اور خاندانی معاشرت اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتی جب تک عفت و عصمت کے بارے میں سوسائٹی حساس نہ ہو۔ اس وجہ سے یہ تاکید آپ نے فرمائی۔ قدیم زمانے میں تو سفر اونٹوں پر ہوتا تھا، جنگلوں میں ہوتا تھا، صحراؤں میں ہوتا تھا، رات کو اکیلے لیٹنا بھی ہے، موجودہ زمانے میں سفر کی نوعیت بدل گئی ہے تو ظاہر ہے احکام کی نوعیت بھی تبدیل ہو جائے گی۔ آپ محسوس کرتے ہیں کہ ایک محفوظ صورتحال ہے، اس میں کسی فتنے کا اندیشہ نہیں توجایا جا سکتا ہے۔ یہ کوئی قانونی چیز نہیں ہے بلکہ فتنے سے بچانے کے ليے ایک ہدایت اور ایک نصیحت ہے، جس کا جس حد تک ممکن ہو خیال رکھنا چاہيے۔
جاويد احمد غامدي
ترتيب و تہذيب : عمر فاران بخاري
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top