Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > عبادات
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

نماز فجر کا وقت
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  16 اکتوبر 2008  - ہٹس: 1011


سوال:
حدیث میں ہے کہ فجر کے وقت لوگ ایک دوسرے کو دیکھ لیا کرتے تھے جب کہ دوسری حدیث میں یہ بیان ہوا ہے کہ خواتین پہچانی نہیں جاتی تھيں، یہ وقت کا فرق کیوں ہے؟

جواب:
ہماری طرح اس زمانے میں گھڑياں نہیں تھيں اور نہ نماز کے وقت کے بارے میں مسجد میں لکھا ہوتا تھا کہ اتنے بج کر اتنے منٹ پر کھڑی ہو جائے گی۔ ایک عام قیاس تھا کہ وقت ہوگیا ہے۔ امام باہر نکل آیا تو نماز ہو جاتی تھی تو کبھی ذرا جلدی ہوگئی کبھی ذرا بعد میں ہوگئی تو ایسے ہی ہوتا تھا۔ جس آدمی نے جو دیکھا اس نے اسی کو بیان کر دیا۔ دونوں چیزیں رہی ہیں، تاخیر سے بھی ہوتی رہی ہے اور جلدی بھی۔ جیسے عشا کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ عام طریقہ کیا تھا، کبھی ایسا بھی ہوا کہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے کم و بیش نصف رات کے قریب نماز پڑھائی، ایسا بھی ہوا کہ کم و بیش ثلث لیل کے قریب نماز پڑھائی۔ نماز کے لیے ایک شروع کا وقت ہے، ایک خاتمے کا وقت ہے۔ اس دوران میں جب آپ چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔

جاويد احمد غامدي
ترتيب و تہذيب : عمر فاران بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker