Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
عبادات
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
ادارے میں باجماعت نماز
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:
16
اکتوبر
2008
- ہٹس: 793
سوال:
کیا کسی ادارے میں باجماعت نماز مسجد میں باجماعت نماز کی قائم مقام ہو سکتی ہے؟
جواب:
دین میں مسجد کی دو صورتیں ہیں، ایک وہ مسجد ہے جو کسی محلے میں باقاعدہ قائم کر دی جاتی ہے اور ایک مسجد وہ ہے جس کو مسجد الدار کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ جو مسجد بنائی گئی ہے اس سے آپ فاصلے پر ہیں اس لیے آپ نے محلے میں کہیں کوئی جگہ باقاعدہ نماز کے لیے مقرر کر دی ہے کہ یہاں نماز ہوا کرے گی، یہ مسجد الدار ہے۔ ایسے ہی کاروباری لوگ ہیں جن کے لیے دکانیں بند کر کے دور جانا مشکل ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بڑے بڑے پلازوں میں ایک جگہ مخصوص کر دی جاتی ہے تو جب آپ نے باقاعدہ نماز کے ليے ایک جگہ مقرر کر دی ہے اور اس میں نماز کا وقت مقرر کر دیا ہے اور اس وقت کے لحاظ سے وہاں جماعت کھڑی ہوتی ہے تو یہ مسجد الدار ہے۔ اس میں اور محلے کی مسجد میں نماز پڑھنا ایک ہی جیسا ہے۔ اس میں کوئی فرق نہیں۔ لیکن یہ بات کہ آپ اپنے دفتر میں یا کاروبار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور دوچار لوگ مل کر جماعت کرا لیتے ہیں تو یہ اس کے قائم مقام نہیں ہے۔ جب آپ نے نماز کی جگہ مقرر کر دی، نماز کا وقت مقرر کر دیا اور یہ کہہ دیا کہ یہاں اب باقاعدگی کے ساتھ نماز ہوا کرے گی تو یہ چیز مسجدالدار بنا دیتی ہے، یہ آپ کر سکتے ہیں، اس میں اور مسجد کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔
جاويد احمد غامدي
ترتيب و تہذيب : عمر فاران بخاري
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top