Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > عبادات
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

نماز
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  16 اکتوبر 2008  - ہٹس: 844


سوال:
نماز جب فرض کی گئی تو رکعات کے ساتھ فرض کی گئی یا رکعات بعد میں نبی صلى اللہ عليہ وسلم نے مقرر کی تھيں اور رکعات میں فرض، سنت اور نفل کی تخصیص کب ہوئی نیز اگر آدمی صرف فرض رکعات ہی پڑھتا ہے تو اس کی نماز ہو جائے گی، پہلی امتوں اور امت محمدی کی نماز میں کیا فرق روا رکھا گیا ہے، قرآن میں صلوۃ سے مراد صرف نماز ہی ہے یا کچھ اور ؟

جواب:
قرآن مجید میں بیشتر مقامات پر صلوۃ سے مراد نماز ہی ہے۔ بعض جگہوں پر دعا اور رحمت کے معنی میں بھی یہ لفظ آیا ہے۔ لیکن جہاں الصلوۃ آیا ہے وہاں بالعموم نماز ہی کے لیے آیا ہے۔ نماز میں اگر آپ نے فرض رکعات پڑھ ليں تو آپ کی نماز ہوگئی۔ آپ مواخذے سے بچ گئے لیکن یہ کم سے کم عبادت ہے جو آپ نے کی۔ اس سے آگے جو نفل پڑھتے ہیں وہ بڑے اجر کا باعث ہیں لیکن اگر آپ کسی وجہ سے نہیں پڑھتے تو اس پر مواخذہ نہیں ہوگا۔ جو نفل حضور صلى اللہ عليہ وسلم بالعموم پڑھا کرتے تھے ان کو سنت کہہ دیا جاتا ہے۔ نماز بالکل ایسے ہی فرض کی گئی رکعات کی تعداد کے ساتھ۔ ساری امتوں ميں ہمیشہ ایسے ہی رہی ہے، رکعات اور اوقات کے ساتھ حدیثوں سے یہی بات معلوم ہوتی ہے۔


جاويد احمد غامدي
ترتيب و تہذيب : عمر فاران بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker