Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
متفرقات
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
آج کے زمانے میں لونڈیاں
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:
15
جولائی
2008
- ہٹس: 1019
سوال:
لونڈیاں حضور صلى اللہ عليہ وسلم کے زمانے میں ہی جائز تھيں یا آج بھی اسی طرح جائز ہيں ؟
جواب:
یہ معاملہ ختم ہوگیا۔ یہ تو ایک مصیبت تھی جس سے ہمیں دوچار ہونا پڑا تھا ، جیسے آج سود کا معاملہ ہے کہ کسی کا بھی اس سے بچنا ممکن نہیں رہا الا ماشا ء اللہ۔ بالکل یہی صورت حال اس وقت لونڈیوں غلاموں کی تھی۔ جائز کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ عملاً اور قانونی طور پر اس کو روکنا ممکن نہیں ہوتا۔ جب تک کہ آپ کوئی متبادل صورت نہیں پیدا کر دیتے۔ بہت سے لوگ آج کے زمانے میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ ایک حکم دے دیا جاتا کہ سب آزاد ہیں تو ان کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ سارے لونڈی غلام نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نہیں تھے، بوڑھے ، اپاہج ، لولے ، لنگڑے سب قسم کے لوگ تھے۔ ان میں سے بہت سے لوگ اپنے پاؤں پر کھڑ ا ہونے کے قابل نہیں تھے اور سوسائٹی بھی اس قابل نہیں تھی کہ فوری طور پر ان کی معاش کا بندوبست کر دیا جاتا۔ اگر ایک ہی حکم سے وہ آزاد کر ديے جاتے اور ان کے مالکوں کی ذمہ داری ختم ہو جاتی تو عورتيں بدکاری کے سوا کوئی پیشہ نہ کر سکتيں اور مرد سوائے بھیک مانگنے کے اور کچھ نہ کر سکتے۔ اس وجہ سے اس مسئلے کو تدریج اور حکمت سے ختم کیا گیا۔ یہ اسلام کی کوئی مجبوری یا ضرورت نہیں تھی ایک مسئلہ تھا اس زمانے کا جس کا حل دیا گیا۔
Counter Questions
About Interest
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top