Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > متفرقات
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

رسول اور فطرت
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  15 اپریل 2008  - ہٹس: 494


سوال:
رسول فطرت کا بہترین نمونہ ہوتا ہے تو اسرائیل (یعقوب علیہ السلام) نے کچھ حلال چیزیں اپنے اوپر حرام کیوں کرلیں تھیں؟

جواب:
اس میں کوئی شک نہیں کہ رسول فطرت کا بہترین نمونہ ہوتاہے لیکن طبعی طور پر چیزوں کے بارے میں اس کی بھی پسند ناپسند ہوتی ہے مثلاً حضور صلى اللہ عليہ وسلم ایک مرتبہ کہیں گئے تو انہوں نے گو کا گوشت پکایا ہوا تھا، حضور صلى اللہ عليہ وسلم نے کہا میں اسے پسند نہیں کرتا تو آپ نے نہیں کھائی۔ آپ کے ساتھ حضرت خالد بن ولید رضي اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے کھالیا۔ اس کا تعلق اصل میں طبعی مزاج سے ہے۔ حرام کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے کوئی شرعاً حرام کر لیا تھا۔ مطلب یہ ہے کہ وہ کھاتے نہیں تھے، یہ بالکل ایسے ہے کہ جیسے رسالت مآب صلى اللہ عليہ وسلم نے کسی بیوی کے لیے کہہ دیا تھا کہ اچھا میں اب شہد نہیں کھایا کروں گا تو اللہ تعالی نے کہا کہ آپ پيغمبر ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے معاملے میں وہی ہو جائے جو حضرت یعقوب عليہ السلام کے معاملے میں ہوا تھا۔ اس لیے ایسا نہ کریں۔ یعنی حضرت یعقوب عليہ السلام نے حرام نہیں کیا تھا، بنی اسرائیل نے بعد میں اس کو حرام کر لیا۔

علامہ جاوید احمد غامدی
ترتیب و تہذیب، عمر فاران بخاری


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker