Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشرتی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

غیرمسلم ملک میں رہنے کا طریقہ
سوال پوچھنے والے کا نام Moeez Khan
تاریخ:  31 جولائی 2007  - ہٹس: 1358


سوال:
امریکہ اور یورپ میں رہنے والے مسلمان وہ کیا اقدامات کریں کہ ان کا اور ان کے اہل وعیال کا دین وایمان محفوظ رہے؟

جواب:
مسلمان جہاں بھی رہتے ہوں انہیں تین چیزوں کا فوری اہتمام کرنا چاہیے۔ ایک یہ کہ وہ مسلم کمیونٹی بنائیں کیونکہ انسان ماحول سے متاثر بھی ہوتا ہے اور اپنے ماحول کے سہارے پر زندہ بھی رہتا ہے۔ کمیونٹی کے ساتھ وابستہ ہو کر رہیں ایسی کمیونٹی جو آپ کی تہذیب ، آپ کی ثقافت ، آپ کے مذہب ، اور آپ کے خیالات سے زیادہ قریب ہو۔ دوسرا اقدام یہ ہے کہ بغیر کسی کمپرومائز کے بچوں کی تعلیم کا مناسب بندوبست کریں۔ اگر ایسا سکول یا ادارہ نہ ہو توگھر میں بچوں کی تعلیم کا زائد بندوبست کریں۔ پا کستان کے ماحول میں تو بچہ کم از کم سکول میں ہی اللہ رسول کی کوئی بات سن لے گا یا اسلامیات پڑھ لے گا لیکن جہاں یہ ممکن نہیں، وہاں گھروں پر بندوبست ضروری ہے۔ بچوں کو صحیح دینی تعلیم دلوانے کا مناسب بندوبست کیا جائے بے شک ہفتے میں ایک بار ہی ہو یا مل کر کوئی سنڈے سکول قائم کر لیا جائے۔ بچوں کی ذہنی سطح کے لحاظ سے دینی نصاب بنایا جائے اور تدریج کو ملحوظ رکھا جائے۔ اس بات پر خاص زور دیا جائے کہ بچے قرآن سمجھ کر پڑھ لیں۔ تیسرا بڑا اہم اقدام یہ ہے کہ مسلم روایت و تہذیب کے ساتھ وابستہ رہنے اور بچوں کو وابستہ رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔ آپ کے شاعر، آپ کے ادیب، آپ کے علما، آپ کے سائنس دان، آپ کے فلسفی، آپ کے بڑے لوگ ان کے بارے میں بچوں کو مناسب علم دیں۔ انسان کی کمزوری یہ ہے کہ وہ ماضی کی بڑی شخصیات کے حوالے سے اپنے آپ کو وابستہ کرنا چاہتا ہے اور وابستہ کرتا ہے اس عمل سے ہی انسان کی نفسیات بنتی ہے اور اس کے نصب العین بنتے ہیں۔ اگر ہم نے اور سب کچھ بچوں کو دے دیا اور ان کو مسلم ماضی سے وابستہ نہ کیا توان کا نصب العین بدل جائے گا۔ یعنی کمیونٹی بھی آپ کی بن گئی دینی تعلیم بھی دے دی لیکن شخصیات کے حوالے سے اس ماحول میں شیکسپئر کھڑا ہے ، ملٹن موجود ہے اور برٹرنڈرسل ہے تووہ لاشعوری طور پر ان سے وابستہ ہوگا اقبال اور غالب سے نہیں ہوگا۔ اس کو چھوٹی بات نہ سمجھیے۔ جو انسان اپنی تہذیبی ٹریڈیشن میں نہیں کھڑا ہوگا وہ نفسیات کے لحاظ سے اکھڑ جائے گا۔ ہمارے ایک پروفیسر دوست ہیں پچھلے دنوں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں دین سکھانے کا اہتمام توکمیونٹی سنٹر میں ہوتا ہے لیکن وہ اپنے گھر میں یوم اقبال ضرور مناتے ہیں۔ یہ ہے تو بہت چھوٹی سی بات لیکن یہ بچوں کو اپنے ماضی سے وابستہ رکھتی ہے اورجو اپنے ماضی سے وابستہ رہے اس کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور جس درخت کی جڑیں جتنی مضبوط ہوں گی اس کے گرنے اوراکھڑنے کے امکانات اتنے ہی کم ہوں گے۔


جاوید احمد غامدی
ترتیب و تہذیب، عمر فاران بخاری


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker