Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشرتی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

والدین کے بغیر شادی
سوال پوچھنے والے کا نام Amin ud din
تاریخ:  31 مئ 2007  - ہٹس: 997


سوال:
ایک نوجوان کے لیے یہ کیوں ضروری ہے کہ وہ والدین کی مرضی ہی سے شادی کرے؟

جواب:
شادی ایک معاشرتی معاہدہ ہوتی ہے۔ یہ معاہدہ اپنے بہت دوررس نتائج رکھتا ہے ۔ سوسائٹی کے established اصولوں کے خلاف کھڑے ہو کر اگر ہم کوئی کام کرتے ہیں تو پھر درحقیقت سوسائٹی میں ہمارے رہنے کی جگہ نہیں رہتی۔ ہمارا خیال تو یہی ہوتا ہے کہ اگر ہم نے کوئی قدم اٹھایا ہے تو اس کی جزا و سزا کے حقدار صرف ہم ہیں، کوئی دوسرا شخص نہیں ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔ سوسائٹی ہمارے متعلقین کو بھی ہماری غلطیوں کی سزا دیتی ہے۔ سوسائٹی کے معیارات کو ٹھکرا کر کی گئی شادی سوسائٹی کو یہ موقع فراہم کر دیتی ہے کہ وہ اس شادی کے نتیجے میں ہونے والی اولاد کو اپنے معیار اور اپنے تصور کے حوالے سے مقام دے۔ تب آدمی کے لیے یہ ممکن نہیں ہوتا کہ وہ اپنی سوسائٹی اور اپنے ماحول کی زبان کو روک سکے اور اس سے اپنی اولاد کے لیے وہ حقوق حاصل کر سکے جو اس کے خیال میں اس کی اولاد کو حاصل ہونے چاہیں۔ ہم سماج کے اندر رہنے پر مجبور ہیں ہمیں سماج سے اگر اختلاف کرنا ضروری محسوس ہو تو چاہیے کہ آدمی کو اپنے صریح حق پر کھڑا ہونے کا پورا یقین ہو، ورنہ وہ اپنے اندر وہ قوت ہی نہیں پائے گا، جس کے ساتھ وہ سوسائٹی سے لڑ سکے۔ لہذا اس طرح کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرناچاہیے۔


محمد رفيع مفتي
مترجم : عبد اللہ بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker