Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > عبادات
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

سب نبیوں پر درود کیوں نہیں
سوال پوچھنے والے کا نام Fahad Ahmed
تاریخ:  30 اپریل 2007  - ہٹس: 962


سوال:
کہتے ہیں کہ مسلمان فاقی امت ہے سارے نبی ہمارے نبی ہیں لیکن ہم تو سارے نبیوں کا ایک سا ذکر نہیں کرتے بلکہ حضور پر درود پڑھتے ہیں باقی نبیوں پر درود نہیں پڑھتے ۔ اسکی کیا وجہ ہے کیا یہ ہماری فاقیت کے خلاف نہیں؟

جواب:
ہماری فاقیت یہ ہے کہ ہم جس نبی کا بھی نام لیتے ہیں، اس کے نام کے ساتھ "علیہ السلام " کے الفاظ بولتے ہیں یعنی اس کے لیے دعا کرتے ہیں۔ یہ اس نبی کا ہم پر حق دعا ہوتا ہے، جسے ہم ادا کرتے ہیں۔ یہ بات اسی وجہ سے ہے کہ ہم سب نبیوں کو ماننے والے ہیں اور ہم ان کے مابین اس طرح سے فرق نہیں کرتے کہ ایک کو اللہ کا نبی مانیں اور دوسرے کو نہ مانیں۔ درود اصل میں ہم پر نبی کا حق ہے، اسے ادا کرنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے۔ ہم نبی کے دور میں پیدا ہوئے ہیں اور ہم ان کی امت میں ہیں، ہم پر ان کے بے شمار احسانات ہیں ۔ ہم موسی علیہ السلام کی امت نہیں ہیں، ہم ان کی محنت سے اس طرح مستفید بھی نہیں ہو رہے جیسے ہم نبی کی محنت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پس فطری طور پر ہمارا رویہ موسی سے بہت اچھا ہونے کے باوجود اس رویے سے کم ہو گا جو رویہ نبی کے ساتھ ہو گا۔ اب یہود کے نبی بھی محمد ہی ہیں۔ انھیں ان پر ایمان لانا چاہیے اور ان پر درود بھجنا چاہیے۔ فاقی ہونے کا یہ مطلب ہی نہیں کہ ہم نبی کے اپنے اوپر احسانات کو موسی کے اپنے اوپر احسانات کے ہم پلہ قرار دے دیں۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو یہ بے انصافی ہو گی۔ جیسا کہ ماضی کے یہود پر نبی کے احسانات نہیں ہیں۔ کیونکہ آپ تو اس وقت دنیا میں تشریف ہی نہیں لائے تھے۔ ان پر موسی علیہ السلام کے احسانات ہیں، کیونکہ وہ تو انہیں دین سکھانے کی خاطر طرح طرح کی تکلیفیں اٹھارہے تھے۔ یہ ایک صاف سی بات ہے اس میں کیا غلطی ہے۔


محمد رفيع مفتي
مترجم : عبد اللہ بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker