Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > دعوت
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

دین کا کام
سوال پوچھنے والے کا نام Shahid Khan
تاریخ:  22 دسمبر 2006  - ہٹس: 657


سوال:
ہر شخص دین کا کام نہیں کر سکتا تو وہ پھر کس طریقے سے دین کے لیے contribute کرے؟

جواب:
دین کا کام ہر شخص کیوں نہیں کر سکتا ؟ دین کا کام ایک تو وہ ہوتا ہے جو ایک عالم کرتا ہے، وہ تو ہر شخص نہیں کر سکتا۔ لیکن اسکے علاوہ بھی دین کے بہت سے کام ہیں جو عام آدمی بھی کر سکتا ہے۔ دین کی خدمت کے کتنے ہی کا م ہیں کہ جن کو عام آدمی ہی کرتے ہیں مثلاً مسجدیں بناتے ہیں ، مدارس بناتے ہیں ، لوگوں تک بات پہنچانے کا کام کرتے ہیں ، خود علما کے دست و بازو بن جاتے ہیں۔ یہ سارے کام ایک عام آدمی ہی کرتا ہے۔ ہر مسلمان کو اگر اللہ تعالی توفیق دے تو جہاں اس کو یہ کوشش کرنی ہے کہ دین میں جو باتیں ماننے اور کرنے کی ہیں وہ مانے اور کرے اسی طرح یہ بھی سوچے کہ کیا میں دین کی کوئی خدمت کررہا ہوں؟ دین کی خدمت ہی نے صحابہ کو صحابہ بنایا تھا۔ دینی عقائد و اعمال میں وہ اور ہم سب مشترک ہیں۔ ہم نماز پڑھتے ہیں تو وہ بھی پڑھتے تھے ، روزہ رکھتے ہیں تو وہ بھی رکھتے تھے ، حج کرتے ہیں تو وہ بھی کرتے تھے۔ تو وہ کیا چیز ہے جس نے ان کو غیر معمولی امتیاز بخشا وہ اصل میں دین کی نصرت کا غیر معمولی جذبہ ہے۔ دین کی خدمت اور نصرت کے مواقع سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ ہر آدمی اپنے ذوق اور صلاحیت کے لحاظ سے انتخاب کر سکتاہے۔ آپ کاروبار، ملازمت، تجارت سب کریں اور جس طرح والدین ، اعزا و اقربا کی خدمت کرتے ہیں ایسے ہی دین کی خدمت کا بھی کوئی کام ضرور کریں۔ البتہ یہ فیصلہ ہر انسان کوخود کرنا ہے کہ وہ کون سا کام کرے۔ محلے کی مسجد کے انتظام و انتصرام میں شرکت بھی دین کی خدمت ہے ، دین کی تعلیم و تعلم کا اہتمام کرنا بھی دین کی خدمت ہے ، کسی صاحب علم کی دینی خدمت میں اس کے ساتھ دست و بازو بن جانا، اپنا وقت اور سرمایہ خرچ کرنا یہ بھی دین کی خدمت ہے۔اس طر ح دین کی خدمت ایک عام سے لے کر خاص تک اور ایک مزدورسے لے کر صدر تک سب کر سکتے ہیں۔

جاويد احمد غامدي
مترجم : عبد اللہ بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker