Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
متفرقات
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
انجیل برنباس اور یوحنا کا مکاشفہ
سوال پوچھنے والے کا نام Jamil Ahmad
تاریخ:
30
ستمبر
2006
- ہٹس: 896
سوال:
انجیل برنباس کیاہے ، یوحنا عارف کا مکاشفہ کیا ہے ان کے بارے میں غیر مسلم اور عیسائی علماکا کیا نقطہ نظر ہے؟
جواب:
انجیل برنباس سیدنامسیح کے ایک صحابی کی تصنیف ہے اور یہ حال ہی میں دریافت ہوئی ہے- ہمارے ہاں سے نہیں بلکہ انہی لوگوں کے ہاں سے ہوئی ہے- اس کو پڑھنے کے بعد محققین نے مختلف آرا قائم کی ہیں کچھ لوگ اس کومشتبہ قرار دیتے ہیں، کچھ لوگ خیال کرتے ہیں کہ اس کی باتیں موجودہ اناجیل کے مقابلے میں زیادہ مستند ہیں- اس پر بہت اچھا مضمون مولانا سید ابو الا علی مودودی صاحب نے تفہیم القرآن میں لکھا ہے سورہ صف میں غالبا اس کو آپ پڑھ لیں اس میں اس کا پس منظر بہت اچھے طریقے سے انہوں نے بیان کر دیا ہے- باقی جہاں تک عیسائی علماکا تعلق ہے وہ اس کو اپنی اناجیل سے الگ کر چکے ہیں - ہم جب یہودیوں اور عیسائیوں سے بات کرتے ہیں تو اس کی بنیاد پر بات نہیں کر سکتے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب مخاطب اس کومانتا نہیں ہے تو اس کی بنیاد پر بات بھی اس سے نہیں ہو سکتی البتہ حصول علم کے لیے آپ اس کو پڑھیے- بہت سی چیزیں اس سے واضح ہوتی ہیں- یہ بھی اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کو بیان کرنے والے لوگوں نے بھی بہت سی اس میں تبدیلیاں کی ہیں –
یوحنا عارف کامکاشفہ موجودہ بائبل کا آخری باب ہے اور اس میں ایک خواب بیان کیا گیا ہے جس میں انبیا علیہ السلام کی امتوں پر گزرنے والے حالات بیان ہوئے ہیں- اس میں حضورۖ کی بڑی واضح پیشین گوئی ہے کہ وہ صادق اور امین ہوں گے اور اس طرح آئیں گے- پھریہ بتایاگیاہے کہ حضورۖ کے ایک ہزار سال بعد پھرایک دفعہ یاجوج و ماجوج کی اقوام کی طرف دنیا کااقتدار منتقل ہوناشروع ہو جائے گا اور پھر انہی کے غلبے سے قیامت برپاہو جائے گی- یوحناعارف کے مکاشفے میں آخری حصہ خاص طور پر بہت پڑھنے کا ہے اور عیسائی علما بھی اس کو قابل اعتنا سمجھتے ہیں اور بیان بھی کرتے ہیں –
جاويد احمد غامدي
مترجم : عبد اللہ بخاري
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top