Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > سیاسی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

غیر مسلم ملک کے مسلمان شہری
سوال پوچھنے والے کا نام Altaf
تاریخ:  11 مئ 2005  - ہٹس: 2054


سوال:
کیا کسی غیر مسلم ملک کے مسلمان شہریوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ سیاسی طور پر ایک وحدت کی شکل اختیارکریں؟

جواب:
اسلام نے کسی بھی غیر مسلم ملک کے مسلم شہریوں اس بات کا پابند نہیں کیا کہ وہ وہاں پر لازما ایک جماعت کے تحت ایک وحدت کی صورت میں رہیں تا ہم انہیں منع بھی نہیں کیا۔ یہ مقامی حالات کے اعتبار سے وہ کوئی سی بھی پالیسی اختیار کر سکتے ہیں۔ بعض حضرات اس موقف کی حمایت میں یہ آیت پیش کرتے ہیں

إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ (93:21)
یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور مین ہی تمہار ا رب ہوں پس میری ہی بندگی کرو۔

اگر ان آیات کا سیاق سباق مد نظر رکھا جائے تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ان کامقصد موجودہ مسلمان امت کو یہ ہدایت دینا نہیں ہے کہ وہ ایک ہوکر رہیں۔ لفظ امت ان آیات میں رسولوں کی امت کے لیے آیا ہے۔ کیونکہ پچھلی آیات میں اسی حوالے سے بات ہو رہی ہے۔ بہت سے انبیا کا ذکر کرنے کے بعد قرآن یہ کہتا ہے کہ یہ تمام پیغمبر اس لحاظ سے ایک ہی امت ہیں کہ وہ سب ایک ہی مذہب لے کر آئے یہ ان کی امتیں تھیں جنہوں نے بعد میں ان میں تحریفات کیں۔

وَدَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شَاهِدِينَ فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ وَكُلًّا آتَيْنَا حُكْمًا وَعِلْمًا وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُودَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ وَكُنَّا فَاعِلِينَ وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُم مِّن بَأْسِكُمْ فَهَلْ أَنتُمْ شَاكِرُونَ وَلِسُلَيْمَانَ الرِّيحَ عَاصِفَةً تَجْرِي بِأَمْرِهِ إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا وَكُنَّا بِكُلِّ شَيْءٍ عَالِمِينَ وَمِنَ الشَّيَاطِينِ مَن يَغُوصُونَ لَهُ وَيَعْمَلُونَ عَمَلًا دُونَ ذَلِكَ وَكُنَّا لَهُمْ حَافِظِينَ وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِن ضُرٍّ وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَى لِلْعَابِدِينَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا الْكِفْلِ كُلٌّ مِّنَ الصَّابِرِينَ وَأَدْخَلْنَاهُمْ فِي رَحْمَتِنَا إِنَّهُم مِّنَ الصَّالِحِينَ وَذَا النُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَى رَبَّهُ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَى وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا وَكَانُوا لَنَا خَاشِعِينَ وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ (21: 78-93)
اور داؤد اور سلیمان پر بھی ہم نے اپنا فضل کیا( یاد کرو) جبکہ وہ ایک کھیتی کے مقدمے کا فیصلہ کر رہے تھے جبکہ اس میں کچھ لوگوں کی بکریاں شب میں جا پڑی تھیں اور ہم ان کے اس قبضہ پر نگاہ رکھے ہوئے تھے۔ چنانچہ ہم نے اس کو سجھا دیا سلیمان کو اور ہم نے ان میں سے ہر ایک کو حکمت اور علم سے نوازا تھا۔ اور ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو داؤد کا ہم نوا کر دیا تھا۔ وہ اس کے ساتھ خداکی تسبیح کرتے تھے۔ اور یہ باتیں ہم ہی کرنے والے تھے۔ اور ہم نے اس کو تمہارے لیے ایک خاص جنگی لباس کی صنعت سکھائی تاکہ وہ تم کو جنگ میں محفوظ رکھے تو کیا تم بھی اسی طرح شکر کرنے والے بنتے ہو؟

اور ہم نے سلیمان کے لیے باد تند کو ( مسخر کر دیا تھا) جو اس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں۔ اور ہم ہر چیز سے با خبر ہیں۔ اور شیاطین میں سے بھی ہم نے اس کے لیے مسخر کے تھے۔ جو اس کے لیے سمندروں میں غوطے لگاتے تھے۔ اور اس کے علاوہ دوسرے کام بھی کر تے تھے۔ اور ہم ان کو سنبھالنے والے تھے۔

اور ایوب پر بھی( ہم نے رحمت کی )جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مبتلائے آزار ہوں۔ اور تو تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ تو ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور ہم نے اس کی تکلیف دور کر دی۔ اور اس کو اس کے اہل و عیال بھی دیے اور ان کے مانند ان کے ساتھاور بھی ، خاص اپنے فضل سے اور عباد ت گزاروں کی یاد دھانی کے لیے۔

اور اسماعیل ، ادریس اور ذوالکفل پر بھی( ہم نے فضل کیا) یہ سب ثابت قدموں میں سے تھے۔ اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کیا۔ بے شک وہ نیکو کاروں میں سے تھے۔

اورذوالنون پر بھی( ہم نے رحم کیا) جبکہ وہ( قوم سے ) برہم ہو کر چل کھڑا ہوا اور اس نے گمان کیا کہ ہم اس پر گرفت نہ کریں گے۔ پس اس نے تاریکیوں کے اندر پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو پاک ہے ، بے شک میں ہی قصور وار ہوں تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اس کوغم سے نجات دی اور اسی طرح ہم اہل ایمان کو نجات دیتے ہیں۔

اور زکریا پر بھی ( فضل کیا) کہ جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ اے رب تو مجھے تنہا نہ چھوڑ اور بہترین وارث تو ہے۔ تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور ہم نے اس کو یحیی عطا فرمایا اور اس کی بیوی کو اس کے لیے ساز گار کر دیا بے شک یہ نیکی کے کاموں میں سبقت کرنے والے اور امید و بیم ہر حال میں ہماری ہی عبادت کرنے والے اور ہمارے آگے سرفگندہ رہنے والے تھے۔

اور اس ( پاک دامن بی بی ) پر بھی اپنا فضل کیا جس نے اپنے اندیشہ کی جگہوں کی حفاظت کی تو ہم نے اس کے اندر اپنی روح پھونکی اور اس کو اور اس کے بیٹے کو دنیا والوں کے لیے ایک نشانی بنا دیا۔

یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے۔ اور میں ہی تمہارا رب ہوں تو میری ہی عبادت کرو اور انہوں نے اپنا دین اپنے درمیان ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ ہر ایک کو ہماری ہی طرف لوٹناہے۔

یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے ان الفاظ کو اگر ان کے سیاق وسباق میں دیکھا جائے جیسا کہ ظاہر ہے کہ ا ن کا تعلق نبیوں کی اس امت سے ہے جو نبی سے پہلے تشریف لائے۔ اس حوالے سے اس کا آج کی مسلم امت سے کوئی تعلق نہیں۔


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker