Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

جی پی فنڈ
سوال پوچھنے والے کا نام Waseem
تاریخ:  21 فروری 2005  - ہٹس: 4139


سوال:
جی پی فنڈ سکیم میں اجیر کو اپنی تنخواہ کا ایک مخصوص حصہ کٹوانا پڑتا ہے اور اتنا ہی حصہ آجر اس میں اپنی طرف سے شامل کرتا ہے۔یہ ایک قسم کی لازمی بچت ہے اس جمع شدہ رقم پر سود بھی ادا کیا جاتا ہے اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب:
جی پی فنڈ قسم کی جو سکیمیں ہیں ان میں عام طور پر ملازم کے پاس متبادل کا اختیار نہیں ہوتا۔ اس لیے وہ ان کو اختیار کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اس میں حکومت اپنا جو حصہ شامل کرتی ہے وہ سود سے کمائی ہوئی رقم ہی ہوتی ہے تاہم یہ ملازم کی سر دردی نہیں ہے کہ حکومت کیسے کما کر اپنا حصہ پورا کرتی ہے۔ تاہم ملازم کو چاہیے کہ پوری رقم پر جو سود اس کو ادا کیا جائے اس کو وہ اپنی اوپر خرچ نہ کرے بلکہ اسے بغیر ثواب کی نیت کے ضرورت مندوں اور محتاجوں پر خرچ کر دے۔ سود اصل میں معاشرے کا ہی حصہ ہوتا ہے اس طرح یہ رقم معاشرے کی طرف ہی لوٹ جائے گی جو کہ اس کی اصل جگہ تھی۔ جن محکموں میں یہ سہولت موجود ہو کہ آپ انٹرسٹ فری کی آپشن اپنا سکیں وہاں اسے ہی اختیار کرنا چاہیے۔

(شہزاد سلیم)
ترجمہ: صديق بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker