يا اللہ! ہم پر رحم
كر- ہمارے گناہ بخش دے- ہميں اس ماہ كے ايك ايك لمحے سے بہترين فائدہ اٹھانے كي توفيق
عطا فرما- ہماري برايياں اور كمزورياں ہم سے دور فرما- ہميں اپنے نفس كے شر سے اور
شيطان كے شر سے محفوظ ركھ- ہميں اس دنيا اور آخرت كي بھلائياں عطا فرما-
اے مالك الملك! امت مسلمہ پر رحم كر- ہميں مزيد زوال سے بچا لے- ہم جتنے گر چكے ہيں
اب يہيں سے ہميں واپس اوپر اٹھا لے- ہميں مزيد ذلت كے گڑھے ميں گرنے سے بچا لے- ہم
نے اپنے آپ كو دنيا ميں بہت رسوا كر ليا- ہم نے تيرے دين اور تيرے پيارے نبي ص كو جن
پر ہم صبح شام درود بھيجتے ہيں بہت رسوا كر ليا- اے خدا! اب ہميں توفيق دے كہ ہم اس
رسوائي كا ازالہ كر سكيں- اس سے پہلے كہ موت ہميں آ لے اور ہم حيرت زدہ رہ جائيں كہ
بس؟ كيا سب ختم؟ اب ميں كچھ نہيں كر سكتي؟
اوہ خدا- ميں نے كہاں يہ وقت كھو ديا- پہاڑ سي زندگي كن چكروں ميں بتا دي- يہاں تو
رب كھڑا ہے اور اس كے حساب لينے والے فرشتے- ايك منٹ- ميں زرا ڈائري ديكھ لوں- آج
كيا تاريخ ہے- اوہ يہ كيا- ميري ڈائري كو كيا ہوا- اس ميں تو كل كے بعد كے سارے صفحے
صاف ہو چكے ہيں- اور ميرا موبائل فون بھي نہيں مل رہا- ابھي ميں نے ايس ايم ايس كر
كے يہيں تو ركھا تھا- اف- اس ميں تو ميں نے درزي كو كافي خرافات لكھ دي تھيں كہ
ابھي تك بچوں كے عيد كے كپڑوں كي كوئي خبر نہيں- كيا وہ روزوں ميں بالكل ہي مر
گيے--- مائي گڈنيس- يہ ميرا ايس ايم ان فرشتے صاحب كو كيسے مل گيا- ميں نے اس پر نور
اور حسين ہيولے سے نظر چرانے كي كوشش كي جو-- ميرا ايس ايم ايس ميرے سامنے فانٹ ٧٢
ميں ليے كھڑے تھے----
ايك دھكا سا لگا تھا مجھے اور اگلے ہي لمحے ميں ايك دوسري دنيا ميں پہنچ گئي تھي -
آج تو مجھے ضرور انٹرنيٹ بينكنگ پر رمضان كي چيرٹي اپيلس كا جواب دينا تھا كيوں كہ
وقت ہي نہيں مل رہا تھا- اس سال تو---
اے الہي- پچھتاوے كے ان لمحات سے پہلے ہي مجھے وہ خوف اور وہ محبت نصيب كر كہ ميں يہ
سارے كام فٹا فٹ كر لوں- جيسے ميں كھانے پينے' شاپنگ' ككنگ' سجاوٹ اور بناوٹ كے
سارے كام فٹا فٹ كرتي ہوں- ميري سستياں اور كاہلياں مجھے آخرت سامنے دكھا كر دور
فرما دے- اے اللہ- ہماري موجودہ نسل كو اور اگلي نسل كو اپنے طور طريقے بدل كر تو
اپني طرف موڑ دے اور ہماري كسي ميراث ميں شيطان كا ہرگز كوئي حصہ نہ ہو- آمين يا
رب عالمين