Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
مینو << واپس ہوم نیۓ مضامین سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سب سے زیادہ ریٹ کیۓ جانے والے
قران كا نظام
مصنف: امين احسن اصلاحي - تدبر قرآن - ديباچہ جلد نمبر ٨  پوسٹر: studentaffairs studying islam
ہٹس: 1201 ریٹنگ: 0 (0 ووٹ) تاثرات: 0 تادیخ اندراج:   7 مارچ 2009 اس مضمون کو ریٹ کریں

 

"قرآن كا پيغام سمجھنے كے ليے ضروري ہے كہ اس كي ترتيب سمجھي جاے- اكثر لوگ اس پر بحث كرتے ہيں كہ قرآن تو سادہ ترين لوگوں كي ہدايت كے ليے بھي اترا ہے - اس ليے اتني مشكل باتوں ميں پڑنے كي كيا ضرورت ہے ؟ يہ فيصلہ ہر انسان خود كر سكتا ہے كہ اس كي ذہني سطح كيا ہے- ليكن اگر ہم دنيا كے باقي معاملات ميں تو ہر فلسفہ اور اخبار اور خبروں كا ہر تجزيہ سمجھنا ھروري سمجھيں اور قرآن كے معاملے ميں مصنوعي ديواريں كھڑي كر ليں تو يہ خود اپنے آپ كو دھوكہ دينے كے مترادف ہو گا- اس سلسلے ميں ہمارے كورس "قران كا نظام" كا مطالعہ كريں- "

يہاں ايك فتنے كي طرف بھي توجہ دلانا ضروري ہے جو مستشرقين نے قرآن كے نظام اور اس كي خداي ترتيب كو درہم برہم كرنے كے ليے اٹھايا ہے - انہوں نے اپنے زير اہتمام قرآن كے ايسے نسخے چھاپے ہيں جن ميں سورتوں كي وہ ترتيب' جو اللہ اور رسول كي قايم كي ہوي ہے بدل كر ايك ني ترتيب اس دعوے كے ساتھ قايم كي ہے كہ اس طرح قرآن ايك منظم اور مرتب كتاب بن جاتا ہے اور ان كے نزديك اس كے اندر بے ترتيبي كا جو عيب ہے وہ ايك حد تك دور ہو جاتا ہے-

اس نوعيت كا ايك اور فتنہ بعض مسلمان ملكوں ميں اٹھ رھا ہے كہ وہاں ايسے قرآن مجيد چھاپے جا رہے ہيں جن ميں مصحف عثماني كي معروف و متواتر قراءت (قراءت حفص) كو نظر انداز كر كے دوسري غير معروف اور شاذ قراءتيں اختيار كر لي گي ہيں- تدبر قرآن ميں ميں نے اس طرح كے فتنوں كا سر اچھي طرح كچل ديا ہے- جو لوگ غور سے اس كا مطا لعہ كريں گے وہ انشا اللہ متشرقين, يہود اور روافض كي اس طرح كي فتنہ انگيزيوں سے محفوظ رہيں گے- جس ترتيب كے ساتھ مصحف ہمارے ہاتھوں ميں ہے يہ ترتيب اللہ اور اس كے رسول ص كي قايم كردہ ہے- اس كي بنياد تورات اور انجيل كي طرح تاريخ پر نہيں بلكہ فلسفہ دين اور حكمت شريعت پر ہے- اس كے تمام گروپ باہم دگر وابستہ و پيوستہ ہيں- اس كي ہر سورہ اپني سابق و لاحق سورہ سے اس طرح جڑي ہوي ہے كہ اس كے اندر معمولي تقديم و تاخير سے معنوي خلا پيدا ہو جاے گا - ہر سورہ كي آيات ميں ايك خاص عمود كے تحت ايسا ربط و اتصال ہے كہ ايك آيت بھي اگر كہيں اپني جگہ سے ہٹ جاے تو انديشہ ہے كہ پوري سورہ كا نظام مختل ہو جاے-

قراءتوں كا اختلاف بھي اس تفسير ميں دور كر ديا گيا ہے- معروف اور متواتر قراءت وہي ہے جس پر يہ مصحف ضبط ہوا ہے جو ہمارے ہاتھوں ميں ہے - اس قراءت پر قرآن كي ہر آيت اور ہر لفظ كي تاويل لغت عرب7 نظم كلام اور شواہد قرآن كي روشني ميں اس طرح ہو جاتي ہے كہ اس ميں كسي شك كا احتمال نہيں رہ جاتا- چنانچہ ميں نے ہر آيت كي تاويل اسي قراءت كو بنياد بنا كر كي ہے اور ميں پورے اعتماد كے ساتھ يہ كہتا ہوں كہ اس كے سوا كسي دوسري قراءت پر قرآن كي تفسير كرنا اس كي بلاغت , معنويت اور حكمت كو مجروح كيے بغير ممكن نہيں- ميري دعا ہے كہ اللہ تعالي ہم سب كو اپني كتاب كا صحيح فحم عطا فرماے اور شياطين كے فتنوں سے محفوظ ركھے-

والسلام

امين احسن اصلاحي


 
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker