مذہب اور انسانی ضرورتیں
Question asked by .. Posted on: Monday, November 16, 2009 - Hits: 4275
|
سوال
لوگوں کو یہ کیسے بتایا جائے کہ مذہب ان کی کون کون سی ضرورتیں پوری کرتا ہے؟
|
|
|
جواب
یہ بات تعلیم کے ذریعے سے لوگوں کو بتانی چاہیے۔ ہمیں اپنی نئی نسلوں کو بتاناچاہیے، ان کے ليے اس کی تعلیم کے مواقع پیدا کرنے چاہییں۔ اعلیٰ درجے کے اہل علم کو یہ خدمت انجام دینی چاہیے۔ ہم بہت بے چین ہو جاتے ہیں، اگر ہم کو معلوم ہو کہ ہمارے ہاں بیماریاں موجود ہیں، لیکن ان کے لیے اعلیٰ درجے کے ہسپتال نہیں ہیں، اعلیٰ درجے کے ڈاکٹر نہیں ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ طب کی بہترین سہولتیں اپنے ملک میں فراہم کریں۔ لیکن افسوس کہ دین کے علم کے بارے میں ہم کبھی اتنے فکر مند نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ موت کا مسئلہ ہے۔ اس کے بعد کیا ہونے والا ہے۔ اس پر ہمیں سب سے زیادہ بے تابی، سب سے زیادہ اضطراب ہونا چاہیے تھا، لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ایسا نہیں ہوتا۔
جاويد احمد غامدى
ترتيب و تہذيب ‘ شاہد محمود
(سوے حرم نومبر 2009 http://www.suayharam.org )
|