Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
Menu << Go Back Home New Questions Popular Questions Ask a  Question

حلالہ کیا ہے؟
Question asked by ..
Posted on: Saturday, August 1, 2009 - Hits: 4140


سوال
حلالہ کے بارے میں وضاحت کر دیں۔

جواب
حلالہ ایک حرام کام ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے والے پر لعنت بھیجی ہے۔ حلالہ کا مطلب یہ ہے کہ جب کسی عورت کو تین طلاقیں ہو چکی ہوں تو سازش کرکے نکاح کیا جائے، جیسا کہ آج کل کے زمانے میں لوگ پیپر میرج کرتے ہیں۔ اس میں ایک سازشی نکاح کر کے عورت کو طلاق دی جاتی ہے اور پھر اس کے بعد اس کو جائز قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں قرآن کا قانون یہ ہے کہ جب تین مرتبہ زندگی میں طلاق دے دی گئی تو پھر وہ خاتون کسی دوسری جگہ اپنی آزادنہ مرضی سے شادی کرے، وہاں اگر اتفاق سے اس کو طلاق ہو جائے تب دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے۔ جبکہ اس کو لوگ ایک سازش کے طریقے پر کرتے ہیں۔ یہ بالکل ناجائز ہے۔



جواب،جاوید احمد غامدی

ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود


Counter Questions
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below or click here to send via email.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not use this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.

Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker