Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
TariqRaheel

PAKISTAN
Topic initiated on Wednesday, January 7, 2015  -  5:03 AM Reply with quote
اسلامک اسٹڈیز پروگرام


اسلامک اسٹڈیز پروگرام کا بنیادی مقصد دین کی تعلیم کو ماڈرن اور سائنٹفک انداز میں عام کیا جائے۔ آج کل کے دور میں ایک عام شخص کے پاس کسی ادارے میں جاکر تعلیم حاصل کرنے کا وقت بالعموم کم ہوتا ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لئے ہم نے آن لائین اسلامک ایجوکیشن سسٹم کا آغاز کیا جو الحمدللہ کئی سالوں سے کامیابی سے چل رہا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آئی ایس پی نے اپنا جدید امتحانی نظام متعارف کرانے کا اقدام کیا ہے تاکہ طلبا بغیر کسی مشکل کے اپنا امتحان دے کر نتیجہ معلوم کرسکیں۔اس امتحانی نظام کے دو حصے ہیں۔
۱۔ اسلامک اسٹڈیز پروگرام کا امتحانی نظام
آئی ایس پی میں آپ مختلف کورسز اور ماڈیول کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ہر ماڈیول کے اختتام پر آپ اسائنمنٹ جمع کراتے ہیں۔ اس سسٹم کے نفاذ کے بعد جب ماڈیول مکمل ہوجائے تو آپ کو ایل ایم ایس پر آکر اس کورس کا امتحان دینا ہے۔ اس امتحان کے ذریعے آپ اپنا رزلٹ فوری طور پر معلوم کرسکتے ہیں۔یہ رزلٹ شیٹ آپ اپنے مینٹر کے پاس جمع کرادیں تاکہ وہاں سے یہ ایگزامنیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دی جائے اور آپ کا باقاعدہ ریکارڈ تیار رکھا جاسکے۔

اس پروگرام کے مصنفین میں محمد مبشر نذیر صاحب سر فہرست ہیں جو آئی ایس پی کے بانی اور ادارے کی اسی فی صد کتب کے مصنف ہیں۔آپ علوم القرآن، علوم التفسیر، فقہ، تاریخ، حدیث اور دعوت جیسے علمی موضوعات پر متعدد کتابی تحریر کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ محمد شکیل عاصم ہیں جو عالم دین اور درس نظامی کے فاضل ہیں۔ آپ کی مہارت علوم الفقہ اور عربی زبان میں ہے۔ تیسرے مصنف جناب حافظ محمد شارق ہیں جو درس نظامی اور یونی ورسٹی میں اعلی درجے پر زیر تعلیم ہونے کے علاوہ دینی معلومات میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ آپ کی تحقیق کا میدا ن مذاہب کا تقابلی مطالعہ ہے۔آپ کے علاوہ سیرت اسٹڈیز کے مصنفین میں محترمہ عدیلہ کوکب، محترمہ اقصی ارشد، محترمہ مدیحہ فاطمہ، جناب انذار شاہ اورجناب حفیظ بابر شامل ہیں۔علوم القرآن میں جناب عبداللہ صاحب اور پروفیسر محمد عقیل کی تصانیف موجود ہیں۔

۲۔ تزکیہ نفس پروگرام کا امتحانی نظام

اس پروگرام کا دوسرا حصہ تزکیہ نفس پروگرام پر مشتمل ہے ۔ اس کے مصنف پروفیسر محمد عقیل ہیں۔اس کا مقصد مسلمانوں کے علم اور عمل میں بہتری لاناہے۔

اس پروگرام کا طریقہ کار یہ ہے:

1.اس پروگرام میں آپ کو مختلف کورسز کروائے جائیں گے جو اخلاقیات، معیشت ، معاشرت، عبادات اور دیگر پہلوؤں کا احاطہ کریں گے۔

2.ہر کورس میں آپ کو ایک سبق کو پڑھنے کے لئے دیا جارہا ہے ۔ اس کے بعد آپ کو ایک کوئز دیا جائےگا جسے آپ کمپیوٹر پر ہی حل کریں ۔جوابات دینے کے فوراً بعد آپ کو بتادیا جائے گا کہ کون کون سے جوابات درست یا غلط ہیں۔

3.اگر آپ چاہیں تو دوبارہ ، سہہ بارہ بھی ٹیسٹ دے سکتے ہیں تاکہ آپ کا اسکور بہتر ہوجائے۔

4.ایک سبق ختم ہوجانے کے بعد اسی طرح اگلا سبق پڑھیں اور اسی طرح کوئز اٹیمپٹ کریں۔

5.ایک کورس کئی اسباق پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ جب تمام اسباق مکمل ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آ پ نے کورس مکمل کرلیا۔

6.ہر کورس کی تکمیل پر آپ کو ایک تفصیلی مارکس شیٹ دی جارہی ہے جس کاایک ریکارڈ آپ رکھ سکتے ہیں اور اس کا ایک ریکارڈ ہمارے پاس بھی محفوظ ہورہا ہے۔

7.کورس مکمل کرنے کے بعد اگر کسی قسم کا کوئی سوال ہے تو آپ بلاتکلف اس ای میل ایڈریس پر ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

islamicstudies267@gmail.com

8.ایک کورس مکمل کرلینے کے بعد آپ اس قابل ہوجاتے ہیں کہ تھیوری میں اس موضوع کو سمجھ سکیں ۔ اس کے بعد آپ کو کچھ اسائنمنٹ دئیے جائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اس کورس میں بیان کئے گئے گناہ سے چھٹکارا پالیں گے انشاءاللہ۔

9.کامیابی کی صورت میں آپ کو ایک سرٹفکیٹ جاری کردیا جائے جو اس بات کا ثبوت ہوگا کہ آپ نے موضوع کو سمجھ لیا ہے اور اس پر عمل درآمد میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

10.اس کے بعد اگلے موضوع کو بھی اسی انداز میں شروع کیا جائے گا۔

11.آپ کی راہنمائی کے لئے ہم وقتا فوقتا آڈیو لیکچرز بھی فراہم کرتے رہیں گے۔ اس دوران آپ جب چاہیں سوالات پوچھ سکتے اور کسی بھی قسم کی راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
http://www.islamic-studies.info
923113161732

Edited by: TariqRaheel on Wednesday, January 07, 2015 5:04 AM

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker