Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
amtulrehman

PAKISTAN
Topic initiated on Saturday, January 23, 2010  -  6:11 PM Reply with quote
مرا محبوب- مرا قاتل.... يہ كيسي ترقي ہے؟


ميري ايك دوست جو وكالت كي تعليم حاصل كر رہي ہيں اس روز مجھے بتا رہي تھيں كہ ترقي يافتہ ممالك ميں ٩٠ فيصد خواتين اپنے شوہر يا پارٹنر كے ہاتھوں قتل ہوتي ہيں- اگر تعليم انسان كو انسان بناتي اور ترقي كي جانب گامزن كرتي ہے تو ترقي يافتہ قوموں ميں يہ بر بريت كيا معني؟
حوا كا سوال...
isfi22

PAKISTAN
Posted - Monday, May 24, 2010  -  12:43 PM Reply with quote
مغرب میں جو کچھ ہورہا ہے وہ تعلیم کا نتیجہ نہیں بلکہ مغربی دنیا میں رائج فلسفہ ہاے زندگی اور اقدار حیات کا نتیجہ ہے۔ تعلیم کبھی انسان کو وحشی اور غیر مہذب بناکر سفاکیت و بربریت کا درس نہیں دیتی۔ ہاں غلط نظریات اور حیات و کائنات سے متعلق خودساختہ افکار و تصورات اور اقدار حیات کے درمیان خلاف فطرت ترتیب و ترجیح جیسی لغزشیں ضرور انسانی سماج میں اس طرح کی افسوسناک اور قابل ماتم صورتحال رونما کرنے کا سبب بن جاتی ہیں، جیسا کہ مغرب میں شوہروں یا بواے فرینڈز کے ہاتھوں خواتین کے بڑی تعداد میں سفاکانہ قتل کی بات کی گئی ہے۔ غلط عمل تو ضرور قابل اعتراض ہے لیکن یہ بھی ضرور ہے کہ معاملے کا درست تجزیہ کرکے کسی مسئلے کی صحیح وجہ کو نمایاں کیا جائے۔ خواتین کے ساتھ مغرب میں اگر یہ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے تو اس کا کوئی تعلق علم و تعلیم سے نہیں اور نہ ہی ان کی موجودہ ترقی اور جدید آلات و وسائل اس کا باعث ہیں۔ اس کا سبب ان کا زندگی و کائنات سے متعلق غلط نظریہ اور اس کی اساس پر وجود میں آنے والا ان کا نظام اقدار ہے جو انسان کو ہوس و خواہش کا بندہ، خودغرضی و مفاد پرستی میں حد سے بڑھا ہوا درندہ اور انسان کے روپ میں بھیڑیا اور شیطان بنادیتا ہے۔

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker