Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
mehwish_ali

PAKISTAN
Topic initiated on Sunday, April 24, 2005  -  4:12 PM Reply with quote
اسلام کے چھ کلمے اور ایمانِ مفصل و مجمل


بسم اللہ
السلام علیکم
بہت عرصے تک سلفی حضرات کے ویب سائٹز پر جا جا کر ایک دن احساس ہوا کہ اُن کے ویب سائٹ پر کبھی چھ کلمے اور ایمانِ مفصل و مجمل دیکھنے کو نہیں ملے۔
ایک عرب فیملی(سلفی) کو وزٹ کیا تو میں نے یہ سوال دہرایا۔ اس پر جو جواب آیا وہ کچھ حیران کن تھا۔
اُن کے جواب کے مطابق یہ چھ کلمے اور ایمانِ مفصل و مجمل اسلام میں بدعت ہیں ۔
آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اس مسئلے پر ہمیں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں کہ ان چھ کلموں کا اسلام میں origin کیا ہے۔
بہت بہت شکریہ۔
والسلام۔
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Wednesday, April 27, 2005  -  5:57 AM Reply with quote
و علیکم السلام مہوش بہن
آپ کافی طویل عرصے کے بعد نظر آئی ہیں اس لیے آپ کو ایک بار پھر خوش آمدید کہتا ہوں۔
چھ کلموں اور ایمانِ مجمل و مفصل کے حوالے سے یہ بات تو یقینا صحیح ہے کہ ان کا تعلق براہ راست ان چیزوں سے نہیں ہے جو خود نبیۖ نے مقرر کیں۔ تاہم ، ان کو دفعۃ بدعت کہنا بھی کسی زیادتی سے کم نہیں ہے۔
ایمانِ مجمل و مفصل میں ہمارے ایمان کا بیان ہے جبکہ چھ کلموں پر غور کیجیے تو یہ واضح ہو جاۓ گا کہ ان میں بھی ہمارے عقائد کا ہی بیان ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک طرف تو ان سب کو محض رٹنے کی بجاۓ سمجھنے کی کوشش کی جاۓ اور دوسری طرف یہ چیزیں اگر کسی کو یاد نہ ہوں تو اس کو کوئی انہونی اور بڑی بات نہ سمجھی جاۓ کیونکہ دینی لحاظ سے اس کا لزوم ہی اسے بدعت بنا دے گا۔
امید ہے کہ آپ میرے جواب کو تسلی بخش پائیں گی۔ کسی مزید وضاحت کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں۔
justaclaim

UNITED ARAB EMIRATES
Posted - Friday, April 8, 2011  -  1:01 PM Reply with quote
سلام علیکم
اس مد میں کچھ مزید معلومات چاھیے تھیں مجھکو- وہ یہ کہ یہ چھ کلمات آخر آَے کھاں سے ھیں-
اللہ آپکو اجر ٰعظیم دے
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Wednesday, April 13, 2011  -  3:58 PM Reply with quote
و علیکم السلام
یقینی طور پر نہیں کہہ رہا ہوں تاہم قوی اندازہ ہے کہ یہ الفاظ امت کے علما ہی نے امت کو سکھائے ہوں گے۔
justaclaim

UNITED ARAB EMIRATES
Posted - Thursday, April 14, 2011  -  2:10 PM Reply with quote
شکریہ جناب

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker