Powered by
UI
Techs
Home
>
Forums
>
>
General Discussion
>
Revolution
Post Reply
Username
Invalid Username or Password
Password
Format
Andale Mono
Arial
Arial Black
Book Antiqua
Century Gothic
Comic Sans MS
Courier New
Georgia
Impact
Tahoma
Times New Roman
Trebuchet MS
Script MT Bold
Stencil
Verdana
Lucida Console
1
2
3
4
5
6
Message Icon
Message
- Forum Code is ON
- HTML is OFF
Smilies
[quote][brown][right][size=4]سلام و آداب و تحیات۔۔۔۔۔۔ آپ دونوں کرم فرماؤں کی آخری پوسٹیں پڑھ کر دل کو کافی تسلی اور ذہن کو کافی اطمینان ملا۔ تاہم میں نے آپ لوگوں کی اس غلط فہمی کے ازالے کے لیے جو کچھ عرض کیا تھا کہ میں کسی بھی درجے میں ناراض و نالاں نہیں ہوں، اس سے میرا مقصود ہرگز آپ لوگوں کو شرمندہ کرنا نہ تھا بلکہ میں محض یہ واضح کرنا چاہتا تھا کہ ڈیبیٹ کی حد تک آپ لوگوں کے میرے خیالات کو خام خیالی یا تصوراتی جنت یا پھر نتیجہ خیزی و تبدیلی کاری کے حوالے سے ناقابلِ اعتبار و اعتماد قرار دینا جیسی باتوں میں سے کسی بات پر مجھے کوئی برہمی اور ناگواری نہیں ہے بلکہ اس کے جواب میں جب میں اپنا نقطۂ نظر مزید واضح کرنے اور آپ لوگوں کے اعتراضات و خدشات دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو اس موقع پر میری سنجیدگی اور اپنے نقطۂ نظر کے حق میں شدت و پختگی کو آپ لوگ خوامخواہ کسی برہمی اور جذباتی ردِ عمل پر جو محمول فرماتے ہیں، اس پر مجھے کچھ ناگواری نے ضرور آلیا تھا کہ آخر آپ لوگوں نے ایک سنجیدہ اور اہم بحث کے دوران کیسے یہ گمان کرلیا کہ میں استدلال و تشریح اور تنقید و تردید کی جوابدہی سے آگے بڑھ کر کسی بات کو ذاتی رنجش و شکایت کا سبب بنالوں گا۔ آپ لوگوں سے میرے رابطے کو اب کافی وقت بیت چکا ہے۔ اگر آپ لوگ ابھی تک مجھ سے اتنا ناواقف و ناآگاہ ہیں تو یقیناً یہ خبر میرے لیے نہ صرف حیران کن بلکہ دل آزار بھی ہے۔ بہر حال اب جبکہ سیفے میرا بھائی جان نے بھی میری مزید توضیح کے بعد اس بات کا کھلے انداز میں اعتراف کرلیا ہے کہ انہیں فرد کے اسلام کے براہِ راست مخاطب ہونے اور اخروی فوز و فلاح ہی کے اسلام کے زاویۂ نظر سے اصل مؤمنانہ مقصود و نشانہ ہونے اور سماج میں تبدیلی لانے کے لیے افراد ہی کو ٹارگٹ کرکے ان کے انفرادی خیالات و اقدار و معمولات اور سیرت و کردار و اخلاقیات میں نکھار و سنوار لانے کی فکری، تعلیمی، تربیتی اور اصلاحی جدوجہد ہی کے درست راہِ عمل ہونے جیسی تمام آرا سے کلی اتفاق ہے اور محترم آنٹی جان بھی بارہا اپنی پچھلی پوسٹوں میں کچھ ایسے ہی انداز میں اپنا میرے افکار و خیالات سے اتفاق ظاہر کرچکی ہیں تو میرے خیال سے یہ بحث و موضوع بہت حک تک مکمل ہوچکا اور فکری و نظری سطح پر اتفاق کی منزل سر کرچکا ہے۔ لیکن ایک مزید بات جو غالباً آنٹی کے لیے ابھی تشنہ اور تشریح و وضاحت طلب ہے وہ یہ ہے کہ چلو مان لیا اور دلائل سے بھی یہی بات درست معلوم ہوتی ہے کہ سماج میں تبدیلی، صلاح، فلاح اور نکھار لانے کے لیے ہمیں افراد پر محنت کرنی اور ان کے فکر و عمل کے گوشوں کو اسلامی تعلیمات و ہدایات کی کرنوں سے مزین و منور کرنا ہے لیکن اس جدوجہد کا تفصیلی عملی نقشۂ کار کیا ہوگا۔ یہ وہ سوال یا پہلو ہے جس پر میرا خیال ہے کہ اب اس بحث کے ہر شریک کو اپنی توجہ گاڑ دینی اور اپنی فکری قوتوں کو لگادینا چاہیے۔ بحث کا اصل اور حقیقی پس منظر چونکہ میری طرف سے بالکل صاف و واضح ہوکر سامنے نہ آسکا تھا اس لیے بحث کافی طول پکڑتی چلی گئی، تاہم یہ اس لحاظ سے اچھا ہوگیا کہ اس طوالت نے بات کو اپنے اصل مطالب و مفاہیم کے حدود میں اور زیادہ شرح و بسط کے ساتھ واضح اور نمایاں کرنے کا موقع فراہم کردیا۔ اب جبکہ اصل فکر پر اتفاقِ رائے اور ذہنی ہم آہنگی سامنے آچکی ہے مگر اس فکر کو عملی جامہ پہنانے کا طریقہ یا نقشۂ کار کیا ہوگا یا ہونا چاہیے، یہ پہلو متقاضی ہے کہ اس پر زورِ قلم اور قوتِ فکر صرف کی جائے، میں کوشش کروں گا کہ اگلی پوسٹ میں اس پہلو پر اپنی سوچ و فہم کو تفصیلاً آپ لوگوں کے سامنے رکھنے کی کوشش کروں۔ یہ اس لحاظ سے بھی زیادہ اہم ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم اپنے لوگوں کی عام روایت کے مطابق محض نظری طور پر بحث مباحثے کی داد دینے کے بعد دامن جھاڑ کر اٹھ جائیں اور کسی عملی اقدام و واقعی کوشش کی زحمت گوارا نہ کریں۔ ہم میں سے ہر ایک میرا حسنِ ظن ہے کہ اس مذکورہ فکری زاویۂ نظر کے مطابق اپنے اپنے فہم و استعداد کے مطابق اپنی زندگی میں عملاً محنت و کوشش کررہا ہوگا۔ لیکن یہ بہت اچھا ہوجائے گا کہ ہم اس پہلو پر بھی سیر حاصل مذاکرہ کرلیں اور اس کام و جدوجہد کو عملی طور پر سرانجام کا کوئی تفصیلی خاکہ اور تدریجی نقشہ ترتیب دینے میں کامیاب ہوجائیں۔ میں ان شاء اللہ پوری کوشش کروں گا کہ اس سلسلے میں اپنے احساسات و خیالات اگلی مرتبہ آپ کے سامنے رکھوں۔ [/size=4][/right][/brown][/quote]
Mode
Prompt
Help
Basic
Check here to be notified by email whenever someone replies to your topic
Show Preview
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top